اب تک جو سو کے قریب اردو ناولز میں نے پڑھے ہیں، ان میں سے سب سے بہترین ناول ہے یہ۔ اس ناول نے مجھے
دنیا کو کسی اور طرح سے سوچنے پر مجبور کیا۔ جس طرح گدھ اور انسانی نفسیات کا موازنہ کیا گیا ہے، اس نے ناول کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ اس ناول نے میری سوچ کافی حد تک تبدیل کی اور کئی بار مجھے رونے پر مجبور کیا خاص پر جب بھی ناول میں گاؤں کا ذکر ہوا۔ سب سے اچھا اور غمزدہ کردینے والا کردار مجھے امتل کے بعد سیمی کا لگا۔ میں تو تین دن سے اس ناول کے سحر میں مبتلا ہوں اور انشاللہ، اس لاک ڈاؤن کی میری سب سے بہترین یاد ہو گی یہ۔